3/01/2022

عکس

 

عکس بنتے رہے میں مٹاتی رہی

جگنو وءں سے دل کو بہلاتی رہی 

سمندر کے ساحل پہ آشیاں تھا میرا 

 میں بناتی رہی ، وہ مٹاتا رہا

----------از تبسم----------


9/20/2017

آرزو


تمہیں دیکھتے رہنا تیری سوچ کو پڑھتے رہنا 

تیری پرچھائی بن کر تیری آرزو کرتے رہنا

بہت کچھ مجھے زندگی میں کرنے کو مگر

اسکے سوا کچھ بھی نہ ملا مجھے کرنے کو

تیری ہر ادا پہ نثار ہونا تجھ سے بر ملا اظہار کرنا

تیری خوشبو سے اپنی سانسوں کو محصور کرنا 

ہتھیلی پہ بنے چھالے کی مانند تیری دلجوئی کرنا

مجھے نہ ملے ان وفاؤں کا صلہ کچھ بھی فقط انتظار

نہ میرے حالات ہی بالیں گے کبھی نہ تم ہی ملو گے 

میرے آرزوؤں کے بنے جال میں، میں خود ہی پھنس جاؤں گی 

اس میں کچھ شک نہیں کہ دھڑکن کی طرح مجھ میں بستا ہے 

مگر میرے دل کے موسموں پہ کسی اور کا تسلط ہے   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔از تبسم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

واجبی محبت



       
                                   محبت واجبی سی ہے تم سے                                             
            جیسے پھولوں سے بھنوروں کو ہوتی ہے          
                                                         
         جیسے چاند کو چکوری سے ہوتی ہے 
                                                                                          
  جیسے بادل کو ہوا ے ہوتی ہے
                                                               
  بہت پر لطف ہے یہ تعلق جو ہمارے بیچ ہے
                                                     
                                                                                  میں تم سے تم مجھ سے اک آخری حقایت ہے                                                                                             
      وہ حرف جیسے کوئی محسوس کر کے بھی لا علم ہے 
                                             
      یا خود ہی اس کو محسوس نہیں کرنا چاہتا
                                             
    یہ وہ طلب ہے جیسے  اک اس کی ڈوری سے بندھنا ہے تمام عمر
                                                         
    وہ حیثیت ہے جیسے بننا ہے اپنے اپنے حلوں میں
                                                        
    نہ تم ہی میری ضرورت کے مطابق ملو مجھ سے
                                                       
      نہ میں تم کو بے وجہ تکلیف دوں
                                                       
     دلوں کی دوری مگر اِک دوجے سے بندھی ہو
                                                         
        وہ آئیں اور دل کھول رکھ دیں ہم بھی 
                                                         
       اپنی ہی آن میں بے لوث ہیں کب سے 
                                         
  کوئی بندھن کوئی رشتہ نہیں جو ہمارا تعلق بیان کر سکے مگر فقط محبت
                                                           
         یہ آخری حقایت ہے مجھے تم سے 
                                      
         ہاں یہی محبت ہے مجھے تم سے   
       ۔۔۔۔۔۔۔از تبسم۔۔۔۔۔۔۔۔ 

9/16/2017

محبت


              
               وہ آنکھیں چار ہوتی ہیں دل کے آر پار ہوتی ہیں                             

              مجھے اک عکس ہر پل ستاتا ہے محبت وارد ہوتی ہے                 

                    میں اس سے وہ مجھ سے مل کر بے حد بے اختیار ہوتےہیں                                       

        وفاؤں میں دوام ہوتا ہے مگر وفا بھی محبت کی قرضدار ہوتی ہے                                   

                     مجھے نہ آپناؤ اے دنیا والاں!                                              

 محبت کی قسمت میں کب سارے اختیار ہوتے ہیں 
-از تبسم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔     


   








9/14/2017

شکوہ از تبسم

    

عید کو ایک مہینہ ہونے کو تھا  مگر یوں لگتا تھا کہ جیسے کل  کی 
 ہی کی بات ہو پورا مہینہ  دعوتوں اور دینے دلانے میں گزر  چکا تھا وہ صبح سے کچن میں تھی اور کچن کا بکھیڑا ختم ھونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔  بچوں کی بھی   سکول سے چھٹیاں تھیں اور صبح بھی کوئ عید کے سلسلے میں ہی ملنے آیا ہوا تھا۔ ثمرہ کا سسرال یوں تو مختصر تھا مگر  علی حسن  کے دوستوں  اور کولیگز کی لسٹ بہت لمبی تھی  جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی ۔اس نے مہمانوں کے لیے ٹرے بھیجی اور بچوں کو کچن میں ہی بلا کر ناشتہ کروانے لگی۔" صحیح سے کھاو ایشل"۔اس نے سب سے چھوٹی بیٹی کو پکارا جو کھا کم رہی تھی اور گرا زیادہ رہی تھی۔ بڑے دو عاقل اور حمزہ اپنی پسند کا آلو کا پراٹھا بنوا کر کھا رہے تھے اور ایشل چونکہ چھوٹی تھی اس لیے ٹھیک  سے نہیں کھا سکتی تھی ابھی اس نے اسکو  گود میں لےرکھا تھا مگر پھر بھی وہ پلیٹ میں ہاتھ مار کر سب گرا دیتی۔                                                              
اتنے میں علی حسن کی  آواز آئ "ثمرہ میں نہانے جا رہا ہوں میرے کپڑے نکال دو۔۔۔۔" اس نے ایشل کو لا کر باہر تخت پر بیٹھی نفیسہ بیگم کو پکڑایا اور اندر کی طرف  بھاگی ۔.آج بہت دنوں سے مشین لگانے کا سوچ رہی تھی مگر بچوں میں وقت کا پتہ ہی نہ چلتا اس نے علی کے لیے سوٹ نکالتے ہویے مصمم ارادہ کیا کہ وہ آج ضرور مشین لگائے گی۔ سنیے! علی کے باہر آتے ہی ثمرہ نے اپنا مدعا بیان کیا۔  "عید کو مہینہ ہو چکا ہے گھر کا راشن بھی ختم ہےاور ایشل کو  ہلکا ذکام ہے۔ ایک تو آپ کے مہمان جانے کا نام نہیں لیتے یا پھر آپ خود باہر نکل جاتے ہیں ۔کل اماں بھی کہہ رہی تھیں کہ علی کو زرا میرا خیال نہیں" ثمرہ نے غفلت سے اپنے بال سنوارتے علی  سے کہا۔ ثمرا نے زرا سا وقت ملتے ہی اپنا دکھڑا اپنے دکھ سکھ کے سانجھی  سے کہہ دیا۔ علی نے زرا کی زرا اس پر نظر ڑالی پھر دوبارا آئینہ میں دیکھتے ہوے بولا ۔۔۔۔۔"اچھا یار تمہہیں تو  پتہ ہے کہ مہینہ ابھی شروع ھوا ہے۱۰ تاریخ سے پہلے تنخواہ نہیں ملے گی پچھلی تنخواہ تو قربانی کی وجہ سے پتہ ہی نہیں چلا۔ دو چار دن تو سنبھالو یار تنخواہ  ملتے ہی سارے حساب برابر کر دوں گا" ۔ وہ بیوی کے ماتھے پر بوسہ دیتا یہ جا وہ جا۔اور ثمرہ حساب لگا رہی تھی کہ ۱۰ تاریخ میں کتنے دن بچے ہیں اچھا زرا جلدی آئیے گا آج تو عاقل اور حمزا کی بھی  ٹیوشن سے چھٹی ہے میرا سر کھا جایئں گے اوکے"۔  "  ثمرہ کی شادی کو کافی عرصہ گزر چکا تھا علی حسن دو بہن بھائ  تھے۔ بہن پہلے سے شادی شدہ تھی اور شہر سے باہر بیاہی گئ تھی۔ گھر میں  صرف وہ اور اس کی ساس تھی جو کہ ثمرہ  کی پھوپھو بھی تھیں۔ نند کبھی کبھی عید کے عید یا پھر خاص مواقع پر آ جاتی تھی اور کچھ دن قیام کر کے چلی جاتی۔ابھی ثمرہ یہی حساب لگا رہی تھی کہ باجی شھلہ اور اس کے بچوں کو دینے میں کتنا خرچ ہو  گیا۔اس دینے دلانے کے چکر میں اکثر اسکے اپنے بچے اگنور ہو جاتے تھے۔ مگر علی حسن نے کبھی اس بات کو محسوس نہیں کیا بلکہ اگر ثمرہ اسکو سمجھانے کی کوشش کرتی تو وہ صاف کہہ دیتا کہ میری ایک ہی بہن ہے اسکو دینے میں تمہارا کیا جاتا ہے اور آتی بھی تو کبھی کبھار ہے وہ جل کلس کر رہ جاتی ۔علی حسن ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کرتا تھا ثمرہ کمیٹیاں ڈال کر کچھ گزارا کر لیتی تھی۔                                                                     اس نے ناشتے کا بکھیڑا سمیٹا اور برتن دھونے لگی اسکے بعد وہ جب اپنےلئے چائے بنا کر آئ تو اس وقت تک  کام والی بھی آ چکی تھی اسکے آتے ہی  اس نے صفائ کروائ اور مشین بھی لگا لی۔                                                    کبھی کبھی وہ سوچتی تھی اس سے ایسا کیا جرم سرزد ہو گیا  ۔پہلا جرم اس کا اس دنیا  میں آنے کا تھا اور دوسرا شادی کرنا۔ گھر میں دو  بہنوں کے  بعد  اسکا نمبر تھا اسلئیے اسکے حصے کا جو کچھ بھی ابا لاتے وہ بڑی  بہنیں ڈرا دھمکا کر چھین جھپٹ کر خود لے لیتیں اس نے سوچا کہ شادی کے بعد اپنے چاؤ ارمان پورے کرے گی مگر یہاں بھی اسے سوچ سمجھ کر خرچ کرنا پڑتا تھا ۔میاں کا پیار اور چاو  صرف شروع کے دنوں میں تھا لیکن بچوں کی پیدائش کے بعد اسکے روئے میں بے  اعتنائ شامل ہونے لگی تھی  ۔بچوں سے خوب پیار کرتا ان کی  خوب دلار اٹھاتا، لیکن گھر کے انتظام و انصرام میں کہیں کوئی کمی پیشی رہ جاتی تو کئی دن ٽمرہ سے سیدھے منہ بات ہی نہیں کرتا تھا۔ اب بھی عید پر نند صاحبہ نے نجانے کیا بات کر دی تھی کہ وہ ثمرہ سے کیھنچا کیھنچا سا تھا۔ کتنی بار میکے جانے کا ذکر کر چکی تھی مگر مجال ہے جو کانوں پر جوں تک رینگی ہو۔ آج تو اس نے ٹھان  لی  تھی کہ بات کر کے ہی دم لے گی۔ حسن عاقل اور حمزہ سے ان کی روٹین کے بارے میں پوچھ رہا تھا۔ 
جب ثمرہ شام کی چائے لے کر اندر آئی  ساتھ میں کٹلس اور چکن رول بھی تھے۔ تھوڑی پس و پیش کے بعد وہ شروع ہو گئ " علی ! مہینہ ہو گیا ہے عید کو مجھے امی کے یہاں جانا ہے" علی نے چہرے پر تھوڑی ناگواری لاتے ہوے کیا ضرورت ہے پیچھے امی کیسے سنبھالیں گی"۔ "میں زیادہ دنوں کا تو نہیں کہہ رہی۔ امی کب سے یاد کر رہی ہیں"۔ "اس دن جب شھلہ باجی آ ئ تھیں تم نے ٹھیک سے بات بھی نھیں کی  ان سے ھال احوال تک نہیں پوچھا جاتے ہوئے بھی مجھ سے شکوہ کر کے گئ ہیں کہ تم ان کو دیکھ کر منہ بنانے لگتی ہو"۔ "کیسی باتیں کر رہے ہیں علی آپ۔ میں نے شھلہ باجی سے کبھی پرائیوں والا سلوک نہیں کیا بے شک آپ امی سے پوچھ لیں۔ وہ تو ایشل کی وجہ سے ان کو زیادہ ٹائم نہیں دے پائ۔ آپ کو پتہ تو ہے یہ میرے نغیر کھانا بھی نہیں کھا سکتی"۔ "میری بہن کی عزت کیا کرو کبھی کبھار تو آتی ہے"۔ "ایک تو پورا مہینہ ان دعوتوں نے لے لیا اور بجائے مجھے دار دینے کے آپ شکوہ کر رہے ہیں۔ علی !"۔ "اچھا ٹھیک صبح       چلی جانا۔" اور ثمرہ نے سکھ کا سانس لیا تھا کہ بات زیادہ نہیں بڑہی۔ 
آج جب وہ میکے کے لیے جا رہی تھی تو اس نے سوچا تھا کہ ماں کو علی کی شکایت کرے گی۔ اپنی تنگ دستی کا رونہ روئے گی لیکن اسکے دل نے یہ تمام کام کرنے سے خود کو انکاری پایا تھا۔ وہ واپس آتے وقت خود کو دنیا کی خوشحال ترین عورت محسوس کر رہی تھی کیونکہ اسکی بڑی دونوں بہنیں جو اس کی نصبت بڑے گھروں میں بیاہی گئ تھیں بڑی کی نا شکری نے اسکے گھر کے اچھے بھلے حالات کو خراب کر دیا تھا۔ آج کل اس کا میاں جاب لیس تھا اور دوسری میاں سے ناراض ہو کر گھر آ گئی تھی۔ صحیح کہتے ہیں کہ بعض دفعہ انسان کا نا شکرہ پن اسکے اچھے حالات کو بھی نگل لیتا ہے اس کو یاد تھا کہ اس کی بہنیں اچھے گھروں میں آباد تھیں مگر جب بھی آتیں روتی ہوئ آتی تھیں اور آج واقعی ان کے حالات میں بدتری لکھ دی گئ تھی۔ اس لیئے اس نے اپنی ماں  کی بات  پلو سے باندھ لی کہ حالات  جیسے بھی ہوں انسان کو زبان پر شکوہ  نہیں لانا چاہیے اور اللہ  سے اچھے کی امید  باندھ لینی چاہیے اس سے نا صرف دل کو سکون ملتا ھے بلکہ وہ خوبصورت لمحات جو ہماری نا شکری کی نزر ہو جاتے ہیں ان سے ہماری زندگی کی رنگینی میں پھیکا پن آ جاتا ہے سونے سے پہلے نا صرف ثمرہ نے عشاء کی نماز کے بعد  اپنے گھر کی خوشیوں کے دائمی ہونے کی دعا بھی کی ۔
بچوں کے کمرے میں  وہ  اپنے بچوں پہ تسبیحات دم کر کے آئ تو علی اسکے نئے روپ پر نا  صرف دل سے خوش ہوا بلکہ اس سے اظہار بھی کر  بیٹھا۔  جب ثمرہ نے اس بات کا اظہار کیا تو علی اپنی کوتاہیوں کو یاد کر کے شرمندہ ہوا بلکہ اس سے معافی بھی مانگی  اس نے ثمرہ سے اس بات کا وعدہ لیا کہ میں اپنے بچوں کو کبھی نظر انداز نھیں کروں گا اور نا ہی ثمرہ کو۔ اور کیا چاہیے تھا وہ اتنے پر بھی اپنے شوہر پر نثار ہو گئ ۔  
                                       ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 



9/12/2017

توکل از تبسم


     آج پھر صبح ہی سے برتنوں کی توڑ پھوڑ جاری تھی.اسے جلد ہی کھانا بنا کر اپنے سکول کے لیے نکلنا تھا اور سکول شروع ہونے میں کچھ ہی وقت رہ گیا تھا.روزانہ ہی ایسا ہوتا وہ صبح سویرے اٹھ کر گھر کے تمام کام کر لیتی مگر جب ناشتے کا وقت آتا تو وہ جلدی سے کھانا چنگیر میں رکھتی چند گھونٹ چائے کے لیتی اور یہ جا وہ جا. اس کا تمام غصہ اس دور ان برتنوں پر ہی نکلتا تھا.وہ جتنا وقت کی بچت کرتی اتنا ہی وقت تیزی سے نکل جاتا اب بھی اس نے اماں کو مطلع کیا کہ وہ جا رہی ہے اور چائے کا کپ رکھتی چلی گئ.
ناعمہ ایک متوسط گھرانے کی پروردہ تھی.اس نے ایم_اے اچھے نمبروں سے پاس کر لیا تھا.اور اب وقت گزاری کے لیے قریب ہی سکول میں ٹیچر کی جاب کر رہی تھی.گھر میں تین افراد تھے ایک ناعمہ اور اس کا بھائ احسن.جب ناعمہ اور احسن کی تعلیم کے کچھ ہی سال بچے تھے جب ان کے والد اس دنیا سے چلے گئے.وہ سرکاری ملازم تھے تو پینشن سے ان کا گزر بسر ہوتا رہا اور جیسے ہی ناعمہ کی تعلیم مکمل ہوئ۔ اس نے جاب کے بارے میں سوچا .بھائ تو کبھی اس بات کی اجازت نہ دیتامگر ناعمہ نے یہ کہ کر منا لیا کہ سکول بھی قریب ہے اور تنخواہ بھی مناسب مل رہی تھی سو آنے جانے کا کوئ مسئلہ نہ تھااور وہ اماں کو پریشان بھی نہیں کرے گی .احسن اس سے دو سال چھوٹا تھا وہ سوفٹوئر انخینئرنگ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کچھ پارٹ ٹائم جاب میں بھی مصروف تھا. یہ اس کے دوست کی اکیڈمی تھی جس میں وہ کمپیوٹر کے اسٹوڈنٹس کو ٹیوشن دیتا تھا.اسکے جاتے ہی اماں کچن میں آئیں تو حسب معمول چائے کا آدھا کپ یونہی میز پہ دھرا تھا. "کتنی بار کہا ہے اس لڑکی کوکہ ڑھنگ سے ناشتہ کر کے جایا کر مگر نہیںمجال ہے جو میری ایک بھی بات پر کان دھرے ہوں".انہوں نے باقی کا کپ سنک میں انڑیلا اور کپ دھو کر کچن سلیب پر رکھا. یہ روز کا ہی معمول تھا.وہ ایسے ہی بولتی جاتیں اور ناعمہ کے چھوڑے ہوے کام بھی کرتی جاتیں.ابھی وہ سنک میں پڑے برتنوں کا ڈھیر دھو کر فارغ ہوئ تھیں کہ کام والی آ گئ.اب اس نےتمام کمروں کے جھاڑو لگا کر ڈسٹنگ بھی کر دی .مشین ہفتے میں ایک ہی دن لگتی تھی اتوار کو جب ناعمہ گھر پہ ہوتی تھی .اب اماں نے اسکو بھیج کر نا صرف  سبزی منگوائ بلکہ کاٹ کر چڑھانے لگیں، تو ملازمہ بول پڑی بیبی جی!چھوٹی بیبی آ کر چڑھا دیں گی ہنڈیا مگر نہیں "ارے نہیں!بیچاری بچی تھکی ہاری آتی ہے سکول سے اور آتے ہی کاموں میں جت جاتی ہے"."لیکن بی بی جی!آپ کی تو طبیعت ٹھیک نہیں رہتی" ."کچھ نہیں ہوتا میری طبیعت کو بس زدا میری ٹانگیں دبا دینا". اور پھر وہی ہوا ناعمہ کے آنے سے پہلے اماں سب کر چکی تھیں.یہ کام والی بھی ناعمہ نے بصد اصرار رکھی تھی کیونکہ اب اماں بیمار رہنے لگی تھیں بلڈ پریشر کنٹرول میں نہیں رہتا تھا سو پڑوسن سے بات کر کے ایک ملازمہ کا بھی بندوبست ہو گیا.ناعمہ نہا کر کپڑے بدل کر آئ تو فریج سے گندھا ہوا آٹا  نکال کر چپاتیاں ڈال دیں اور  وہیں میز پر بیٹھ کر کچن میں دونوں نے کھانا کھا لیا اوردو کپ چائے بنا کر اماں کے پاس آکر بیٹھ گئ ."آپ سے کتنی بار کہا ہے کہ کام کو ہاتھ مت لگایا کریں، لیکن پھر بھی آپ.....!"۔"ارے نہیں بیٹا!اتنا تو کرنے دیا کرو ورنہ میں بستر پر پڑی مریضہ بن جاؤں گی مجھے کام کرنا اچھا لگتا ہے اور تو بھی تو سکول سے تھکی ہوئ آتی ہے". "نہیں امی"  ناعمہ منہ بسور کر رہ گئ. پھر جب وہ شام کو سو کر اٹھی تو احسن یونیورسٹی سے آ چکا تھا اور کھانا کھا کر اکیڈمی جانے کے لئے تیار ہو رہا تھا.اسے دیکھتے ہی بولا: "ایک کپ گرما گرم چائے پلا دو اکیڑمی کے لئے لیٹ ہو رہا ہوں."ابھی لاتی ہوں"۔ اسنے تین کپ چائے کے ساتھ کچھ کٹلس اور شامی کباب بھی بنا لئیے.ٹرے لا کر اس نے باہر صحن میں تخت پر اماں کے پاس  رکھ دیا.اماں بھی جیسے انتظار میں بیٹھی تھیں.اسکے آتے ہی شروع ہو گئیں ."اب تو جلدی سے تیرے ہاتھ پیلے کروں اور احسن کی دلہن لاوں .کب تک بیٹی کو گھر بٹھائے رکھوں گی". "نہیں امی پلیز پہلے میں احسن بھائ کے لئے دلہن لاؤں گی پھر اپنے بارے میں سوچوں گی". "ارے پگلی!اس کی نوکری پکی ہو گی تو دلہن بھی آ جائے گی". کچھ بھیا کا لحاظ بھی تھا اور شرم بھی آڑے آ گئ ناعمہ چپ سی ہو گئ.جبکہ احسن اس کی چوٹی کھینچ کر بولا "ہاں اماں اب اسے جلدی سے چلتا کریں اب اس کا کوئ بہانہ نہیں چلے گا" ہنستے ہوے."مت چھیڑا کرو بہن کو چلی جائے گی تو یاد کرو گے" اور وہ اماں کے پیچھے بیٹھ کر اسے انگوٹھا دکھانے لگی.اسی نوک جھونک میں شام کی چائے ختم ہوئ اور وہ بھی برتن اٹھاتی اندر چلی گئ۔ احسن ماں کی دعائیں لیتا گیٹ سے باہر چلا گیا.ابھی اسے کچن کا کام ختم کر کے کاپیاں بھی دیکھنی تھیں جو وقت کی کمی کی وجہ سے وہ ساتھ لے آئ تھی رات کے کھانے کے لئےاس نے چاول بھگو دیئے تھے چائنیز رائس کے لئے اور دوپہر کے سالن کے ساتھ چپاتیاں بھی دو چار بنالیں۔ پھر جب اماں اور احسن کو رات کی چائے دے کر آئ تو اماں کو دوا بھی دے دی۔  وہ اپنے اور اماں کے مشترکہ کمرے میں آئ تو نو بج چکے تھے.اس نے کاپیوں کا بنڈل اٹھایا اور بیڈ سے کچھ فاصلے پر  رکھے میز پر بیٹھ کر کاپیاں دیکھنے لگی۔ ابھی کچھ ہی کاپیاں دیکھی تھیں کہ نیند کا شدید غلبہ ہونے لگا اور وہ سونے کے لئے لیٹ گئ. یوں بھی صبح جمعہ تھا اور سکول میں ہاف ڈے تھا۔ اس نے بہت ہی کم پیریڈ اٹینڈ کرنے تھے،  پہلے دو پیریڈ لینے کے بعد ناعمہ فری تھی تو اس نے سوچا کے باقی کی کاپیاں سکول میں ہی دیکھ لے گی. لیکن بستر پر جانے سے پہلے اس نے ایک بات ضرور سوچی تھی کہ سکول کی میڈم کا صاحبزادہ جو نیا نیا سکول جوائن کر چکا تھا وہ پہلی ہی ملاقات میں ناعمہ کے لیے دل میں خاص جگہ بنا چکا تھا اور ڈھکے چھپے انداز میں اس کا اظہار بھی کر چکا تھا. اسے مزید اپنے قریب کرنے کی بجائے نہ صرف سرزنش کرئے گی بلکہ اس کو اس بار صاف صاف کہہ دے گی کہ اگر وہ اس میں انٹرسٹڈ ہے تو باقائدہ رشتہ لے کر آئے.ناعمہ ایک متوسط گھرانے کی پروردہ تھی.اس نے ایم_اے اچھے نمبروں سے پاس کر لیا تھا.اور اب وقت گزاری کے لیے قریب ہی سکول میں ٹیچر کی جاب کر رہی تھی.گھر میں تین افراد تھے ایک ناعمہ اور اس کا بھائ احسن.جب ناعمہ اور احسن کی تعلیم کے کچھ ہی سال بچے تھے جب ان کے والد اس دنیا سے چلے گئے.وہ سرکاری ملازم تھے تو پینشن سے ان کا گزر بسر ہوتا رہا اور جیسے ہی ناعمہ کی تعلیم مکمل ہوئ۔ اس نے جاب کے بارے میں سوچا .بھائ تو کبھی اس بات کی اجازت نہ دیتامگر ناعمہ نے یہ کہ کر منا لیا کہ سکول بھی قریب ہے اور تنخواہ بھی مناسب مل رہی تھی سو آنے جانے کا کوئ مسئلہ نہ تھااور وہ اماں کو پریشان بھی نہیں کرے گی .احسن اس سے دو سال چھوٹا تھا وہ سوفٹوئر انخینئرنگ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کچھ پارٹ ٹائم جاب میں بھی مصروف تھا. یہ اس کے دوست کی اکیڈمی تھی جس میں وہ کمپیوٹر کے اسٹوڈنٹس کو ٹیوشن دیتا تھا.اسکے جاتے ہی اماں کچن میں آئیں تو حسب معمول چائے کا آدھا کپ یونہی میز پہ دھرا تھا. "کتنی بار کہا ہے اس لڑکی کوکہ ڑھنگ سے ناشتہ کر کے جایا کر مگر نہیںمجال ہے جو میری ایک بھی بات پر کان دھرے ہوں".انہوں نے باقی کا کپ سنک میں انڑیلا اور کپ دھو کر کچن سلیب پر رکھا. یہ روز کا ہی معمول تھا.وہ ایسے ہی بولتی جاتیں اور ناعمہ کے چھوڑے ہوے کام بھی کرتی جاتیں.ابھی وہ سنک میں پڑے برتنوں کا ڈھیر دھو کر فارغ ہوئ تھیں کہ کام والی آ گئ.اب اس نےتمام کمروں کے جھاڑو لگا کر ڈسٹنگ بھی کر دی .مشین ہفتے میں ایک ہی دن لگتی تھی اتوار کو جب ناعمہ گھر پہ ہوتی تھی .اب اماں نے اسکو بھیج کر نا صرف  سبزی منگوائ بلکہ کاٹ کر چڑھانے لگیں، تو ملازمہ بول پڑی بیبی جی!چھوٹی بیبی آ کر چڑھا دیں گی ہنڈیا مگر نہیں "ارے نہیں!بیچاری بچی تھکی ہاری آتی ہے سکول سے اور آتے ہی کاموں میں جت جاتی ہے"."لیکن بی بی جی!آپ کی تو طبیعت ٹھیک نہیں رہتی" ."کچھ نہیں ہوتا میری طبیعت کو بس زدا میری ٹانگیں دبا دینا". اور پھر وہی ہوا ناعمہ کے آنے سے پہلے اماں سب کر چکی تھیں.یہ کام والی بھی ناعمہ نے بصد اصرار رکھی تھی کیونکہ اب اماں بیمار رہنے لگی تھیں بلڈ پریشر کنٹرول میں نہیں رہتا تھا سو پڑوسن سے بات کر کے ایک ملازمہ کا بھی بندوبست ہو گیا.ناعمہ نہا کر کپڑے بدل کر آئ تو فریج سے گندھا ہوا آٹا  نکال کر چپاتیاں ڈال دیں اور  وہیں میز پر بیٹھ کر کچن میں دونوں نے کھانا کھا لیا اوردو کپ چائے بنا کر اماں کے پاس آکر بیٹھ گئ ."آپ سے کتنی بار کہا ہے کہ کام کو ہاتھ مت لگایا کریں، لیکن پھر بھی آپ.....!"۔"ارے نہیں بیٹا!اتنا تو کرنے دیا کرو ورنہ میں بستر پر پڑی مریضہ بن جاؤں گی مجھے کام کرنا اچھا لگتا ہے اور تو بھی تو سکول سے تھکی ہوئ آتی ہے". "نہیں امی"  ناعمہ منہ بسور کر رہ گئ. پھر جب وہ شام کو سو کر اٹھی تو احسن یونیورسٹی سے آ چکا تھا اور کھانا کھا کر اکیڈمی جانے کے لئے تیار ہو رہا تھا.اسے دیکھتے ہی بولا: "ایک کپ گرما گرم چائے پلا دو اکیڑمی کے لئے لیٹ ہو رہا ہوں."ابھی لاتی ہوں"۔ اسنے تین کپ چائے کے ساتھ کچھ کٹلس اور شامی کباب بھی بنا لئیے.ٹرے لا کر اس نے باہر صحن میں تخت پر اماں کے پاس  رکھ دیا.اماں بھی جیسے انتظار میں بیٹھی تھیں.اسکے آتے ہی شروع ہو گئیں ."اب تو جلدی سے تیرے ہاتھ پیلے کروں اور احسن کی دلہن لاوں .کب تک بیٹی کو گھر بٹھائے رکھوں گی". "نہیں امی پلیز پہلے میں احسن بھائ کے لئے دلہن لاؤں گی پھر اپنے بارے میں سوچوں گی". "ارے پگلی!اس کی نوکری پکی ہو گی تو دلہن بھی آ جائے گی". کچھ بھیا کا لحاظ بھی تھا اور شرم بھی آڑے آ گئ ناعمہ چپ سی ہو گئ.جبکہ احسن اس کی چوٹی کھینچ کر بولا "ہاں اماں اب اسے جلدی سے چلتا کریں اب اس کا کوئ بہانہ نہیں چلے گا" ہنستے ہوے."مت چھیڑا کرو بہن کو چلی جائے گی تو یاد کرو گے" اور وہ اماں کے پیچھے بیٹھ کر اسے انگوٹھا دکھانے لگی.اسی نوک جھونک میں شام کی چائے ختم ہوئ اور وہ بھی برتن اٹھاتی اندر چلی گئ۔ احسن ماں کی دعائیں لیتا گیٹ سے باہر چلا گیا.ابھی اسے کچن کا کام ختم کر کے کاپیاں بھی دیکھنی تھیں جو وقت کی کمی کی وجہ سے وہ ساتھ لے آئ تھی رات کے کھانے کے لئےاس نے چاول بھگو دیئے تھے چائنیز رائس کے لئے اور دوپہر کے سالن کے ساتھ چپاتیاں بھی دو چار بنالیں۔ پھر جب اماں اور احسن کو رات کی چائے دے کر آئ تو اماں کو دوا بھی دے دی۔  وہ اپنے اور اماں کے مشترکہ کمرے میں آئ تو نو بج چکے تھے.اس نے کاپیوں کا بنڈل اٹھایا اور بیڈ سے کچھ فاصلے پر  رکھے میز پر بیٹھ کر کاپیاں دیکھنے لگی۔ ابھی کچھ ہی کاپیاں دیکھی تھیں کہ نیند کا شدید غلبہ ہونے لگا اور وہ سونے کے لئے لیٹ گئ. یوں بھی صبح جمعہ تھا اور سکول میں ہاف ڈے تھا۔ اس نے بہت ہی کم پیریڈ اٹینڈ کرنے تھے،  پہلے دو پیریڈ لینے کے بعد ناعمہ فری تھی تو اس نے سوچا کے باقی کی کاپیاں سکول میں ہی دیکھ لے گی. لیکن بستر پر جانے سے پہلے اس نے ایک بات ضرور سوچی تھی کہ سکول کی میڈم کا صاحبزادہ جو نیا نیا سکول جوائن کر چکا تھا وہ پہلی ہی ملاقات میں ناعمہ کے لیے دل میں خاص جگہ بنا چکا تھا اور ڈھکے چھپے انداز میں اس کا اظہار بھی کر چکا تھا. اسے مزید اپنے قریب کرنے کی بجائے نہ صرف سرزنش کرئے گی بلکہ اس کو اس بار صاف صاف کہہ دے گی کہ اگر وہ اس میں انٹرسٹڈ ہے تو باقائدہ رشتہ لے کر آئے.اسے یاد تھا کہ ابا کی زندگی میں جو رشتے جان نچھاور کرنے کو تیار رہتے تھے وہ ابا کے جانے کے بعد کس طرح سے منہ موڑ گئے تھے. اس کے لیے پھوپھو کے گھر میں باقائدہ رشتہ طے ہوا تھا اور وہ لوگ منہ میٹھا کر کے گئے تھے مگر ابا کے جاتے ہی انہوں نے آنکھیں ماتھے پر رکھ لیں پہلے تو آنا ہی ختم کر دیا لیکن جب اماں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں رشتے کی بابت دریافت کیا تو پھوپھو کہنے لگیں "میرا بھائی زندہ ہوتا تو شاید مجھے کچھ دے دلا دیتا اب تو وہ بھی اس دنیا میں نہیں رہا تم خالی خولی بیٹی میرے ہاتھ میں تھما دو گی اسلیے میری طرف سے صاف انکار سمجھو. لیکن اگر تم چاہو تو احسن کے لیے میں اپنی ہادیہ دینے کو تیار ہوں. پھوپھو کی طرف سے ایسی بات سن کر اماں کو تو جیسے چپ لگ گئی پھر اس پریشانی میں بی_پی بھی ہائی رہنے لگا. ابا ہمیشہ دیتے دلاتے رہتے تھے اور انہوں نے اپنے میکے والوں پر بہت کچھ خرچ کیا تھا. مگر ان کی طرف انکار نے اماں کا دل ہی برا کر دیا. ناعمہ سنتی نہیں تھی مگر دیکھ تو سکتی تھی سب سمجھتی تھی مگر اماں کو دکھانے کے لیے خوش رہتی .احسن نے بھی زبیدہ بیگم کی بات سن کر صاف انکار کر دیا تھا اور اماں سے کہہ دیا کہ اب کسی رشتہ دار سے امید نہ باندھیں میرے ساتھ یونیورسٹی میں کلاس فیلو ہے میں اسی سے شادی کروں گا.وقت نے پرانے زخم بھر دیئے اور حالات نے پلٹا کھایا.اگلی صبح جب ناعمہ اپنے فکسچر لینے کے بعد سٹاف روم میں باقی کی کاپیاں چیک کرنے میں مصروف تھی تو پرنسپل صاحبہ نے اسکو بلایا تھا .بہت ہی سوفٹ نیچر کی مس طاہرہ حبیب نے ناعمہ سے اسکے ماں باپ اور بیک گراونڈ اور خاص طور پر شادی نہ ہونے کی وجوہات کی بابت سوال کیے تو اس نے سچ سچ سب کچھ بتایا تھا تب انہوں نے اپنے بیٹے کی پسندیدگی کا بتا کر اس کی رضامندی پوچھی ساتھ میں کہنے لگیں کہ: "سچ پوچھو تو تم مجھے بھی بہت اچھی لگی ہو اور میرا بیٹا کافی عرصے سے شادی کو منع کر رہا ہے تم پہلی ہو جواس کو پسند آئ ہے اور وہ شادی کے لئے رضامند ہوا ہے"۔ تو ناعمہ نا چاہتے ہوئے  بھی انکار نہ کر پائ۔ اسی شام احسن نے گھر آتے ہی ماں کو الیشبہ کی طرف جانے کا کہہ دیا.چلبلی طبیعت کی مالک احسن کی یہ کلاس فیلو اسے  بہت پسند تھی.بس اسے وقت کا مناسب وقت کا انتظار تھا اور وہ وقت آگیا تھا .کئ عرصے بعد اس گھر میں شہنائاں گونجی تھیں۔ ناعمہ دل سے خوش تھی.آج گھر میں کافی گہماگہمی تھی .زبیدہ بیگم نےسب ہی رشتہ داروں کو بلایا تھا کیونکہ ناعمہ کے ساتھ آج احسن کی بھی منگنی تھی.جیسے ناعمہ نے سر عبید سے بات کی تھی وہ فوراّ مان گئے تھے اور احسن کی معلومات نے اماں کو بھی مطمعن کر دیا تھا.سچ کہتے ہیں !جوڑے تو آسمانوں پہ بنتے ہیں اگر ایک در بند ہو تو رب سو در کھول دیتا ہے صرف توکل کی ضرورت ہے .آج وہی رشتہ دار جو منہ موڑ چکے تھے .آج وہی زبیدہ بیگم کو گھیرے بیٹھے تھےکہ بیٹی کے سسرال والوں کو یہ انگوٹھی دو گی یہ تو کافی مہنگی لگ رہی ہے کیسے خریدی ہاں... دلہن نے  خود اپنا جہیز بنایا ہو گا .سنا ہے سکول میں ٹیچر تھی اور زبیدہ بیگم اس عورت کے لحجے کی کاٹ کو نظرانداز کر کے  بتا رہی تھیں کہ یہ اسکے ابا نے بنوائ تھی اور اسکے علاوہ وہ ناعمہ کے جہیز کے لئے بھی اچھی خاصی رقم چھوڑ گئے تھے اور پھوپھی اپنی کم نصیبی پر اپنا سا منہ لے کر رہ گئیں۔ جو دلہن وہ لائ تھیں اسکے تو زیور کی نقلی تھے اور بری کے علاوہ بہو کے جہیز سے کچھ بھی قیمتی نہ نکلا اور اس پر سے شکل بھی واجبی.آج زبیدہ بیگم کے توکل نے ان کو سرخرو کر دیا تھا.  
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔